شیخوپورہ: (دنیا نیوز) نواز شریف کو 3 بار ووٹ کی پرچی روندنے والوں نے نکالا، کیا پاکستان میں ایسے ہی تماشا لگتا رہے گا؟ مائنس نواز شریف پر کام کرنے والوں کو ہمیشہ ناکامی ملے گی، مریم نواز کا جلسے سے دھواں دار خطاب، کارکنان نے اپنی رہنماء مریم نواز کی تاج پوشی بھی کی۔
اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ کیا نواز شریف کی نااہلی کو مانتے ہو؟ کیا نواز شریف کیساتھ ہونیوالی نانصافی کو مانتے ہو؟ یہ اکیلے نواز شریف کا مقدمہ نہیں، نواز شریف کو 3 بار ووٹ کی پرچی روندنے والوں نے نکالا، میں نواز شریف کی سپاہی ہوں، ہم سب نواز شریف کے سپاہی ہیں، ہمارا نظام عدل عوام کا مقروض ہے، مائنس نواز شریف فارمولے پر کام کرنیوالوں کو کیا ملا؟ مائنس نواز کرنے والوں کو کچھ نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر چیف جسٹس عمران خان والی زبان استعمال کریں گے تو اس کا جواب بھی ملے گا، مریم نواز
مریم نواز نے مزید کہا کہ نظام عدل کو نواز شریف کے گزشتہ 20 سال کے قرض چکانے ہیں، نواز شریف کو اٹک قلعہ میں 14 ماہ قید رکھا گیا، نواز شریف کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی، ڈوگر کورٹس نے نواز شریف کو نااہل کیا لیکن وقت آئے گا کہ جب حقیقی اور قانونی جے آئی ٹی بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی ایل میں ان کا نام ہونا چاہئے جو آئین کو تماشا بنا کر فرار ہوئے: مریم
مریم نواز نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف کا کال کوٹھری میں گزرا ہوا وقت لوٹا سکتے ہو؟ منصفوں کا سارا زور منتخب وزیر اعظم پر چلتا ہے۔
مریم نواز کو سونے اور ہیروں کے تاج کا تحفہ
شیخوپورہ میں مریم نواز کے حامیوں نے انہیں 55 گرام سونے کے تاج کا تحفہ بھی دیا۔ تاج کی قیمت تقریباً 1 اعشایہ 3 ملین روپے ہے جسے ایک بڑے لعل اور ہیروں سے سجایا گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے تاجروں نے کہا کہ یہ معزول وزیر اعظم کی سیاسی وارث کیلئے ایک تحفہ ہے۔
— PML(N) (@pmln_org) February 18, 2018
— PML(N) (@pmln_org) February 18, 2018
— PML(N) (@pmln_org) February 18, 2018
— PML(N) (@pmln_org) February 18, 2018
— PML(N) (@pmln_org) February 18, 2018
— PML(N) (@pmln_org) February 18, 2018