قیمتوں میں اضافہ ، کراچی میں دودھ بیچنے والی دکانیں بند

Last Updated On 15 March,2018 04:14 pm

کراچی (دنیا نیوز ) ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو شہر میں بیشتر دودھ بچنے والوں نے دکانیں بند کر دیں۔ اس صورتحال نے گھریلو خواتین کومشکل میں ڈال دیا۔

دودھ کی قیمتیں کیا بڑھیں دکانیں ہی بند ہوگئیں ایسے میں گھریلو خواتین کی پریشانی بڑھ گئی۔ بچوں نے پاؤڈر کا دودھ پینے سے انکار کر دیا تو میاں جی نے چائے پیتے ہوئے نخرے دکھائے۔

پریشان خواتین نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ ڈیری فارمرز اور دودھ بچنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، ساتھ ہی قیمتوں کو بھی لگام دے۔ ڈیری فارمرز اور دودھ بچنے والوں کے درمیان تنازعہ کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔