احتساب عدالت کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مریم اورنگزیب

Last Updated On 22 March,2018 06:04 pm

مریم اورنگزیب کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت نہیں دی حالانکہ عدالت میں کلثوم نواز کی حالیہ میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی لیکن رپورٹ کو دیکھ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضروری نہیں پورا خاندان لندن جائے، ایسی بات کرنا شرمناک اور غیر اخلاقی ہے۔ کلثوم نواز سے بھی انتقام لیا جا رہا ہے، آج کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  واٹس ایپ  جے آئی ٹی کے ہیرو چور دروازے سے نیب عدالت کے اندر اور باہر جاتے ہیں۔ واجد ضیا اپنے صندوق سے وہی کاغذات نکالتے ہیں جو نواز شریف نے خود جمع کرائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سمجھتی ہے احتساب کے نام پر شریف خاندان سے انتقام لیا جا رہا ہے، اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ نواز شریف کے حوصلے کو کم نہیں کر سکتا۔