محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم آج گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کی شام پی ایس ایل فائنل کے آغاز کے وقت بھی کراچی میں موسم صاف رہے گا اور بارش کا بالکل بھی امکان نہیں۔ میچ کے دوران شہر کا درجہ حرارت 30 اور 31 سینیٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ہوگا۔
اگرچہ پاکستان بالخصوص کراچی میں رہنے والوں کیلئے تو یہ ایک خوشگوار شام ہوگی تاہم غیرملکی کھلاڑی تھوڑی گرمی محسوس کرسکتے ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ میچ کے اختتام تک درجہ حرارت بتدریج کم ہو کر 27 اور 28 سینیٹی گریڈ تک آجائے گا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ کر 43 فیصد ہوجائے گا لٰہذا امکان ہے کہ فائنل میچ کی دوسری اننگز میں گرائونڈ میں گرنے والی شبنم بھی اپنا اثر دکھا سکتی ہے۔