کراچی میں سورج کا پارہ ہائی ،درجہ حرارت 40 ڈگری ہونیکا امکان

Last Updated On 26 March,2018 01:49 pm

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی والے ہوشیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے رواں سال بھی شدید گرمی کی پیش گوئی کر دی۔ آج درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر جمعہ تک رہے گی، ہیٹ سٹروک کا کوئی خدشہ نہیں۔

ابھی مارچ ختم نہیں ہوا کہ کراچی میں سورج آگ برسانے لگا۔ شہر میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہے گا۔

گرمی کی یہ لہر جمعہ تک رہے گی۔ شدید گرمی نے شہریوں کو بے حال کر دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ فی الحال ہیٹ سٹروک کا خدشہ نہیں البتہ شہری گرمی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔