پشاور (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں پرائمری سکولوں کے طالبعلموں کو دین اسلام کی بہتر آگاہی کے حوالے سے قرآن پاک کی ترجمے کے ساتھ تعلیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Another promise fulfilled :: Quran teaching along with translation started in the primary schools of Khyber Pakhtunkhwa #KPKUpdates pic.twitter.com/JzHHfMEOpk
— KPK Updates (@KPKUpdates) March 29, 2018
اس سال جنوری میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبہ کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی پڑھانے کی سمری منظور کی تھی جس کے تحت تمام اسکولوں میں قرآن پاک کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا۔