آرمی چیف جو کام کررہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہئے: شہباز شریف

Last Updated On 04 April,2018 03:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے اورنج لائن پر کرپشن کا رونا دھونا قوم کو گمراہ کرنے کی سازش ہے، نیب سب کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی چیف سے ملاقات کی، وہ بالکل سیدھی بات کرتے ہیں، آرمی چیف جو کام کر رہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا ہمیں مل کر ملک کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنانا ہے، پاک فوج ملک کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا مجھے نیب نے طلب کیا اور میں وہاں گیا، نیب کے تمام سوالات کو پوری قوم کے سامنے پیش کیا، بدعنوانی جہاں بھی ہو اس کا احتساب کرنا نیب کی ذمہ داری ہے، جہاں اربوں کھربوں کھائے گئے، امید ہے نیب ان کو بھی سامنے لائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا موقع ملا تو خیبرپختونخوا اور سندھ کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے، دونوں صوبوں میں ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا۔ انہوں نے کہا جب لندن گیا تب بھی چہ مگوئیاں کی گئیں، وائرل انفلوئنزا کا شدیدحملہ ہوا تھا، اب بہتر ہوں۔ ان کا کہنا تھا چوہدری نثار نے ملاقات میں تحفظات کا اظہارکیا، پارٹی ڈسپلن کو کوئی نہ توڑے، الزام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیئے۔