سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کل عمران خان سے ملاقات میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے
لاہور (دنیا نیوز ) مسلم لیگ ق کے چودھری ظہر الدین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ چودھری ظہیر الدین ق لیگ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے اور مسلم لیگ میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ انہوں ںے اپنا استعفیٰ بھی جماعت کے دفتر میں ارسال کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چودھری برادران کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اب میں باعزت طریقے سے اپنی سیاسی راہیں جدا کر رہا ہوں، چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک کو مضبوط کرنے کیلئے عمران خان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری ظہیر الدین کی کل ساڑھے تین بجے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات ہوگی جس میں وہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔