دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے مزید بڑھانے پر اتفاق رائے ، تحریک انصاف کے وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے
لاہور (دنیا نیوز ) تحریک انصاف کے وفد نے جنوبی پنجاب محاذ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے کیلئے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ایک وفد آج ملاقات کیلئے جائے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بھی جنوبی پنجاب محاذ کے ساتھ رابطے بڑھانے کیلئے ہدایت کی گئی ہے۔ آج ہونے والی ملاقات میں دونوں جماعتوں میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اتحاد اور ایک دوسرے کے امیدوار کی حمایت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔