بونیر: (دنیا نیوز) اسفند یار ولی نے ایک بار پھر فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کر دیا، بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔
اے این پی نے بونیر میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ اگر ان کے خاندان کے کسی فرد پر ایک روپیہ کرپشن ثابت ہو تو پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ اٹھارویں ترامیم میں چھیڑ چھاڑ کی تو سڑکوں پر نکلیں گے۔ سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف کرپشن کی فائل کھل جائے گی، عمران حان نے دو دفعہ اپنا گھر تباہ کیا تو وہ کیسے دوسروں کا گھر بنائے گا۔ نواز شریف کے منہ سے پختونخوا کا نام سن کر مزہ آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ جنگ اسلام کی نہیں، امریکہ کی جنگ تھی۔ ایم ایم اے کی جنگ اسلام نہیں اسلام اباد کی جنگ ہے۔ اے این پی کے کسی ممبر وزیر پر کرپشن کا کوئی الزام تک نہیں۔سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے امیر حیدر ہوتی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کی سیاست کسی کا باپ ختم نہیں کرسکتا۔ پی ٹی آئی نے صوبہ کو قرضوں تلے ڈبو دیا، پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی سینٹ میں کروڑوں میں بک گے۔ آئندہ الیکشن میں اے این پی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ عمران خان نے پانچ سالہ دور میں مقروض کردیا۔ فاٹا کو الیکشن سے قبل کے پی کے میں ضم کیا جائے۔