کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے۔ کے الیکٹرک کی نااہلی سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ ملیر، اورنگی ٹاؤن، لائنز ایریا، لانڈھی اور شاہ فیصل کالونی سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل بندش جاری ہے۔ بن قاسم میں خراب یونٹ بھی تاحال ٹھیک نہیں ہو سکا ہے۔
بن قاسم پاور پلانٹ کا یونٹ کب ٹھیک ہو گا؟ کے الیکٹرک کی نااہلی ایسی کہ صرف تاریخیں مل رہی ہیں۔ سات روز گزرنے کے باوجود فنی خرابی دور نہ کی جا سکی۔
تین روز میں صورتحال معمول پر لانے کا دعویٰ صرف دعوی ہی ثابت ہوا۔ شہر میں چھ سے سات سو میگاواٹ شارٹ فال کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے پر آ گیا۔ ملیر ہو یا اورنگی ٹاون، لائنز ایریا، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی اور محمود آباد سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل بندش جاری ہے۔