فاطمہ جناح کے زیر استعمال تاریخی گاڑیاں اصل حالت میں واپس

Last Updated On 08 May,2018 11:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے زیر استعمال تاریخی گاڑیاں اصل حالت میں واپس آگئیں، صدر ونٹیج کلب محسن اکرام کہتے ہیں دونوں گاڑیوں کی نمائش بہت جلد کی جائے گی۔

قائداعظم میوزیم میں طویل عرصے سے ابتر حالت میں رہنے والی محترمہ فاطمہ جناح کی دو گاڑیاں اصل حالت میں واپس آگئیں، پاکستان ونٹیج کلب کے صدر محسن اکرام دو سال سے ان گاڑیوں کو ان کی اصل حالت میں واپس لانے کیلئے کام کررہے تھے۔ سندھ حکومت نے اس سلسلے میں محسن اکرام کو سپورٹ فراہم کی.

صدر ونٹیج کلب کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں کی نمائش بہت جلد منعقد کی جائے گی۔