بن قاسم پلانٹ کا یونٹ 7 روز بعد بھی خراب، کراچی میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری

Last Updated On 09 May,2018 03:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں اب بھی 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ کےالیکٹرک کے جھوٹے بیانات کراچی والوں کے لیے وبال جان بن گئے، بن قاسم پاورپلانٹ کے یونٹ کی تکنیکی خرابی سات دن بعد بھی دور نہ کی جا سکی۔

کے الیکٹرک ترجمان نے تین روز میں لوڈشیڈنگ صورتحال معمول پر لانے کا دعوی کیا تھا جبکہ بن قاسم پاورپلانٹ کے یونٹ کی تکنیکی خرابی سات دن بعد بھی دور نہ کی جاسکی، کراچی کے مختلف علاقوں میں اب بھی دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

پاور پلانٹ کے یونٹ کی خرابی کے سبب کے الیکٹرک کو 600 سے 700 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی دور ہونے میں مزید دو دن درکار ہوں گے۔ کراچی کے علاقوں ملیر، اورنگی ٹاون، لائنزایریا، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل بندش جاری ہے۔