بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت اور تنظیم زندگی ٹرسٹ میں معاہدہ

Last Updated On 12 May,2018 05:38 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) علم کی شمع بلوچستان بھر میں پھیلانے کا عزم، صوبائی حکومت اور تنظیم زندگی ٹرسٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کیلئے تاریخی اقدام، صوبائی حکومت اور تنظیم زندگی ٹرسٹ میں معاہدہ ہوگیا۔ گلوکار شہزاد رائے کہتے ہیں کہ کوشش ہے ہر بچے کا مستقبل روشن ہو۔ اچھی تعلیم موٹی موٹی کتابوں کے ذریعے نہیں دی جاسکتی۔ ہماری جنگ رٹہ سسٹم کیخلاف ہے، معاہدے کے موقع پر وزیراعلی بلوچستان بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ صوبے میں تعلیم کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ صاف پانی اور صحت پر توجہ دی جائے گی۔ معاہدے کے تحت صوبے میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ گلوکار شہزاد رائے نے اس موقع پر ایک سیاسی گیت بھی پیش کیا۔