اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کا لاہور سے اسلام آباد تک بس میں سفر، عبدالقدوس بزنجو بنا پروٹوکول کے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے لاہور سے اسلام آباد جانے کیلئے نہ کسی سیکیورٹی کا اہتمام کیا نہ ہی کوئی پروٹوکول لیا۔ عبدالقدوس بزنجو نے عام مسافر کی طرح موٹروے کے ذریعے بس سے سفر کیا۔
وزیراعلیٰ کے ہمراہ بلوچستان کے رکن اسمبلی بابت لالہ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ٹریفک روکے بغیر سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔