راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کوئٹہ آمد، جنرل قمر جاوید باجوہ ہزارہ برداری کے عمائدین سے ملاقات کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ پہنچے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف دورہ کوئٹہ کے دوران ہزارہ برادری کے عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔
کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی جاری ہے اور احتجاج میں بیٹھے مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ آرمی چیف کوئٹہ کا دورہ کریں۔ مظاہرین نے مطالبہ کررکھا ہے کہ آرمی چیف آئیں اور ان سے ملیں بصورت دیگر ان کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔