ڈان لیکس میں ملوث راؤ تحسین ڈی جی پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن تعینات

Last Updated On 15 May,2018 09:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈان لیکس میں ملوث ہونے پر معطل راؤ تحسین کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن تعینات کر دیا گیا۔ وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی نئی تعیناتی کی منظوری دی۔

ڈان لیکس کے اہم کردار راؤ تحسین کو نئی نوکری مل گئی۔ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے دور کے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر کو پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کا ڈی جی لگا دیا گیا۔ وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے تعیناتی کی منظوری دی۔

یاد رہے کہ راؤ تحسین علی خان کو ڈان لیکس میں ملوث ہونے کے الزام پر اپریل 2017ء میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ اس وقت کے وزیرِاعظم نواز شریف نے راؤ تحسین کیخلاف محکمانہ کارروائی
کے احکامات دئیے تھے، اب وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے راؤ تحسین کو بحال کر دیا ہے۔

راؤ تحسین انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ وہ پیمرا میں ایگزیکٹو رکن اور ایم ڈی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان بھی رہ چکے ہیں۔