ڈبلن: (دنیا نیوز) ڈبلن کے تاریخی ٹیسٹ میں شاہینوں کی فتح، سرفراز الیون نے آئرلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے ڈبلن ٹیسٹ کا معرکہ سر کرلیا، امام الحق اور بابراعظم کی نصف سنچریوں کی بدولت سرفراز الیون نے میزبان ملک کو شکست دے دی۔ پانچ روزہ میچ کا ہر دن شاندار رہا، فالوآن کا شکار ہونے والی آئرلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں ڈٹ گئی۔ پاکستان کو جیتنے کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا، لیکن اوپننگ بلے بازوں نے 160 رنز کے ہدف کو بھی پہاڑ بنا لیا، تاہم مڈل آرڈر نے محاذ سنبھالا اور میزبان ملک کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ڈبلن کا معرکہ سر کر لیا۔
Pakistan win by 5 wickets #IREvPAK
— PCB Official (@TheRealPCB) May 15, 2018
Full Scorecard: https://t.co/KYXmCeyxMx pic.twitter.com/hL5Tz5IU9k
پہلی اننگز میں جلدی پویلین لوٹ جانے والے امام الحق اور بابراعظم نے دوسری اننگز میں ڈٹ کر آئرلینڈ کے بولرز کا مقابلہ کیا اور دونوں نے تحمل مزاجی سے کھیلتے ہوئے نہ صرف اپنی نصف سنچریاں مکمل کی بلکہ پاکستان کو فتح کے قریب لائے، تاہم بابر اعظم آخری لمحات میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، وہ 59 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
The dream debut victory is denied, but what a Test!
— ICC (@ICC) May 15, 2018
Half-centuries from @ImamUlHaq12 (74*) and @babarazam258 (59) guide Pakistan to recover from 14/3 and reach 160 to beat Ireland by 5 wickets at Malahide.#IREvPAK scorecard ➡️ https://t.co/DtyJMHlrpi pic.twitter.com/QnQdoa49cZ
اس سے قبل آئر لینڈ کی پوری ٹیم 339 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان کو فتح کیلیے 160 رنز کا ہدف ملا۔ محمد عباس 5، محمد عامر 3 اور شاداب خان ایک وکٹ لے اڑے۔
Stumps = destroyed.#IREvPAK #ShotOfTheDay pic.twitter.com/JLmawLJptr
— ICC (@ICC) May 14, 2018
واضح رہے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 310 رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے جواب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 130 پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔
آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد اب پاکستان 24 مئی سے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا اور تین ٹی 20 میچ سکاٹ لینڈ میں کھیلے گا۔