لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں روزے کا دورانیہ ایک ملک سے دوسرے ملک میں مختلف ہوتا ہے۔ طویل ترین روزہ کینیڈا اور مختصر ترین روزہ ارجنٹائن میں ہوگا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسلامی ممالک میں مختصر ترین روزہ "کوموروس" میں ہوگا، جس کا دورانیہ 12 گھنٹے اور 37 منٹ کا ہو گا، جبکہ 15 گھنٹے اور 45 منٹ دورانیے کا طویل ترین روزہ "الجزائر" میں ہو گا۔ دنیا بھر میں طویل ترین روزے کے حوالے سے "کینیڈا" میں دورانیہ تقریبا 19 گھنٹے اور 57 منٹ ہو گا، جب کہ مختصر ترین دورانیہ"ارجنٹائن" میں ہوگا، جہاں روزہ 11 گھنٹے اور 57 منٹ کا ہو گا۔
اسلامی دنیا کے مختلف ممالک میں روزوں کا دورانیہ درج ذیل ہوگا
صومالیہ میں 13 گھنٹے 27 منٹ ، یمن میں 14 گھنٹے 7 منٹ، سوڈان میں 14 گھنٹے 8 منٹ، موریتانیہ میں 14 گھنٹے 16 منٹ، سلطنتِ عُمان میں 14 گھنٹے 37 منٹ، سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ اور متحدہ عرب امارات میں بھی 14 گھنٹے 41 منٹ، بحرین میں 14 گھنٹے 49 منٹ، کویت میں 15 گھنٹے 4 منٹ، مصر میں 15 گھنٹے 7 منٹ، فلسطین میں 15 گھنٹے 15 منٹ، اردن میں 15 گھنٹے 17 منٹ، عراق میں 15 گھنٹے 17 منٹ، پاکستان میں 15 گھنٹے 24 منٹ ، مراکش میں 15 گھنٹے 25 منٹ، لبنان میں 15 گھنٹے 27 منٹ، لیبیا میں 15 گھنٹے 31 منٹ اور تیونس میں روزے کا دورانیہ 15 گھنٹے 45 منٹ ہو گا۔
عالم اسلام سے باہر ممالک میں آئس لینڈ میں روزے کا دورانیہ 19 گھنٹے 22 منٹ، ناروے میں 19 گھنٹے، سوئیڈن میں 18 گھنٹے 56 منٹ، روس میں 18 گھنٹے 29 منٹ، ڈنمارک میں 18 گھنٹے 26 منٹ، برطانیہ میں 18 گھنٹے 9 منٹ، آسٹریلیا میں 11 گھنٹے 59 منٹ، امریکا میں 16 گھنٹے 4 منٹ، بھارت میں 14 گھنٹے 59 منٹ اور ملائیشیا میں 13 گھنٹے 22 منٹ ہو گا۔