رمضان میں صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،پیاف

Last Updated On 20 May,2018 04:42 pm

لاہور (روزنامہ دنیا ) پیاف نے رمضان المبارک کے دوران صنعتوں میں 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صنعتی شعبے کو تباہی سے دوچار کر دے گا،

صنعتی شعبہ کی ترقی، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور سب سے بڑھ کر بیروز گاری میں کمی کے لئے از حد ضروری ہے کہ صنعتوں کو چوبیس گھنٹے بجلی و گیس فراہم کی جائے ،

برآمدی صنعتوں کو رمضان میں اپنے آپریشنز کے لئے 85 میگا واٹ بجلی درکار ہوتی ہے اس لئے صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔