اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں قرض معافی کیس میں رجسٹرار آفس نے 222 کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ خیبر، حبیب، نیشنل، آئی ڈی بی پی بینکس، نیب، ایس ایم ای، یونائیٹڈ اور زرعی ترقیاتی بینک کے صدور کو نوٹسز جاری کئے گئے۔
222 کمپنیوں نے 35 ارب سے زائد کے بینک قرض معاف کرائے تھے۔ سپریم کورٹ نے 13 مئی کو کمیشن کی سفارش پر نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس (ر) جمشید کمیشن نے 222 کمپنیوں کیخلاف مزید کارروائی کی سفارش کی تھی۔
کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ قرض معاف کرانیوالی 222 کمپنیوں کےخلاف مزید کارروائی کی جائے، کمپنیوں نے 18.717 ارب قرض لیا، رقم کے 11.769 ارب روپے واجب الادا ہیں، مجموعی طور پر 620 مقدمات میں 84 ارب روپے معاف کیے گئے۔