لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کے گرمیوں کی تعطیلات کو سکولز انتظامیہ نے ماننے سے انکار کر دیا۔ حکومت نے سکولوں میں 17 مئی سے 10 اگست تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
کئی سکولوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر 17 مئی سے صوبے بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، مگر شہر کے کئی پرائیوٹ سکولوں نے حکومتی فیصلے کو یکسرنظر انداز کر دیا۔
بچے اور والدین سکول انتظامیہ کی اس ہٹ دھرمی سے سخت پریشان ہیں، حکومت نے سکولوں کو زبردستی بند کرانے اور جرمانے عائد کرنے کی پالیسی بھی اپنا رکھی ہے، مگر پرائیوٹ سکولز کی انتظامیہ اپنے فیصلے پر بضد ہے۔