خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کر لیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
خانیوال بس اسٹینڈ کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت غلام علی، احمد بلال، حسن آمین اور طاہر کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور دیگر بارودی مواد بر آمد کر لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد خانیوال میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جسے ناکام بنایا گیا ہے ، گرفتار دہشت گردوں کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔