کشن گنگا ڈیم کی غیر قانونی تعمیر، پاکستان ورلڈ بینک سے رجوع کرے گا

Last Updated On 20 May,2018 06:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کشن گنگا ڈیم کی غیر قانونی تعمیر نامنظور، پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے ضامن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چار رکنی وفد ورلڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو سے کل ملاقات کرے گا۔

بھارت کی آبی جارحیت، مغربی دریاؤں پر بھی تسلط جمانا شروع کر دیا۔ سندھ طاس معاہدے کی کھلے عام خلاف ورزیاں، اعتراضات نظر انداز کر کے بنائے گئے کشن گنگا ڈیم کی غیر قانونی تعمیر پر پاکستان نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

یہ معاملہ سندھ طاس معاہدے کے ضامن ورلڈ بینک کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی قیادت میں پاکستانی وفد واشنگٹن میں چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کرے گا۔

اسلام آباد عالمی بینک پر اپنی ذمہ داری ادا کرنے اور متنازع منصوبے کو رکوانے پر زور دے گا۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں رتلے اور بگلہیار منصوبوں کا معاملہ بھی عالمی بینک کے سامنے رکھے گا۔ پاکستان کا موقف ہے کہ متنازع منصوبے کشن گنگا سے دریائے نیلم میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی فرق پڑے گا۔ 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم منصوبے سے بجلی کی پیداوار بھی متاثر ہو گی۔