راولپنڈی: (دنیا نیوز) سائبر الرٹ میں کہا گیا ہے کہ invite@ispr.press نامی ای میل ایڈریس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں، اگر کسی کو یہ ای میل ملے تو اسے کھولنے کے بجائے ڈیلیٹ کر دے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک سائبر الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ invite@ispr.press نامی ای میل ایڈریس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں، اگر کسی کو یہ ای میل ملے تو اسے کھولنے کے بجائے ڈیلیٹ کر دے۔
آئی ایس پی آئی آر کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ غلطی سے لنک کھل جائے تو اسے میں دیئے کسی لنک کو کھولا نہ جائے۔ یہ لنک ایک فارم کو کھولتا ہے یا ای میل ختم کرنے کا کہتا ہے۔
لنک کھولنے سے آپ کی ڈیوائس خراب ہوسکتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی سرکاری ڈومین ispr.gov.pk ہے، اس کے علاوہ آئی ایس پی آر کی کوئی ویب سائٹ نہیں ہے۔