اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے باہر عدلیہ مخالف نعرے بازی کے مقدمے میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو بھی نامزد کرنے کی درخواست آج سماعت کیلئے مقررکردی ہے۔
عدلیہ مخالف نعرے بازی پر مریم اورنگزیب کا نام مقدمہ میں شامل کرنے کی درخواست بشریٰ تسکین نامی خاتون کی جانب سے عدالت عالیہ میں دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب نے ن لیگ کےمشتعل ہجوم کو سپریم کورٹ میں داخل کرانے کی کوشش کی۔ مریم اورنگزیب نے اپنی تقریر کے ذریعے کارکنوں کو مزید اشتعال دلایا، بطور وزیر مملکت اثرورسوخ استعمال کر کے مقدمے میں اپنا نام شامل نہیں ہونے دیا۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد ایس ایس پی اورمریم اورنگزیب کوفریق بنایا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق آج ہی درخواست پر سماعت کریں گے۔