لاہور: ( دنیا نیوز) پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پنجاب کے 24 رکنی صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اعلان کر دیا۔ چوہدری نثار کو بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کو پارلیمانی بورڈ پنجاب کے سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ 24 رکنی صوبائی پارلیمانی بورڈ کا نوٹیفیکشن بھی شہباز شریف نے ہی جاری کیا۔ پارلیمانی بورڈ میں مریم نواز، حمزہ شہباز، راجہ ظفر الحق، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور احسن اقبال شامل ہیں۔
صوبائی پارلیمانی بورڈ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا انٹرویو کرے گا، صوبائی پارلیمانی بورڈ پنجاب کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کرے گا۔