لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کو بر طرف کر دیا، بلال مصطفیٰ نے بیرون ملک سے استعفیٰ بھجوادیا، کرپشن سامنے آنے پر بیرون ملک نکل گئے تھے۔
پنجاب کمپنیز اسکینڈل، دنیا نیوز کے تہلکہ خیز انکشافات پر ہلچل جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو برطرف کردیا۔ دنیا نیوز نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور کرپشن کا انکشاف کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی شہبازشریف نے بلال مصطفی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی ہے، بر طرف کرنے کی منظوری کے بعد ایم ڈی بلال مصطفی نے بیرون ملک سے استعفی بھیجواء دیا۔ بے ضابطگیوں اور کرپشن سامنے آنے پر بلال مصطفی بیرون ملک فرار ہوئے۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ کے مطابق بلال مصطفی بغیر بتائے ملک سے فرار ہوئے، جس پر کارروائی ہو گی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بے ضابطگیاں اور کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔