لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔
ماہ مئی کے آغاز میں تو سورج کے تیور اتنے بگڑے ہوئے نہیں تھے لیکن اب جو اِس نے آنکھیں دکھانا شروع کی ہیں تو لاہور تو جیسے تنور کی طرح تپنے رہا ہے جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔
لاری اڈہ اور سرکلر روڈ وغیرہ وہ علاقے جہاں درخت نہ ہونے کے برابر کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کو ذہنی طور پر اِس بات کے لیے تیار رہنا چاہیے کہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے البتہ کچھ دنوں بعد بارش کے بھی امکانات ہیں۔
طبی ماہرین کی طرف سے شہریوں اور خصوصا روزہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گردن اور سر کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔