انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فنڈز میں خوردبرد، تحقیقات جاری رکھنے کا حکم

Last Updated On 30 May,2018 11:30 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے فنڈز میں خوردبرد کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار انسداد دہشت گردی عدالت اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے فنڈز میں خوردبرد کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں درخواست محکمہ داخلہ انسداد دہشت گردی کے ملازم محمد جنید خان کی جانب سے دائر کی گئی جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے لئے جاری فنڈ میں رجسٹرار عبدالوحید کھوسو ملوث ہیں جو ملازمین کے لئے جاری فنڈز میں کرپشن کررہے ہیں۔ عدالت نے دائر درخواست پر رجسٹرار اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔