شمالی وزیرستان: فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، دو اہلکار شہید

Last Updated On 30 May,2018 08:33 pm

میرانشاہ: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی ریموٹ کنٹرول دھماکے سے تباہ، دو اہلکار شہید، تین زخمی ہسپتال داخل

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس سے گاڑی تباہ ہو گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بم حملے میں دو سپاہی سلیم اور لاس نائیک مومن شہید ہو گئے۔

ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں تین سپاہی سردار اکبر، شاکر اور عاصم مختیار زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔