راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیرستان کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے جرگہ نے کمیٹی تشکیل دیدی جو جلد سے جلد سفارشات پیش کرے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ ریاست، حکومت اور سیکیورٹی فورسز سے زیادہ کوئی اور مسائل کے حل کیلئے فکرمند نہیں ہو سکتا۔
آرمی چیف کی ہدایت پر شمالی وزیرستان میں مقامی تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے جرگہ ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خصوصی شرکت کی۔
Consolidating dividends of peace.Through hardships is road to peace.Hard times are over, good ones in sight.Let’s stay steadfast.Difficulties/comforts both are shared.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 22, 2018
We can do it,we are doing it,we shall IA do it together till final destination of enduring peace in our Pakistan pic.twitter.com/EO8NhWUBjT
تاجروں کے ترجمان نے انتظامیہ اور ریاست پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق جرگے میں طے پایا کہ وزیرستان کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس ہو گا۔ کمیٹی سفارشات تیار کرنے کے بعد ان پر عملدرآمد بھی کرائے گی۔