اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، آئندہ چند روز عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ آئندہ چند روز عمران خان سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ محمد میاں سومرو چیئرمین سینیٹ کے علاوہ نگرانِ وزیرِاعظم اور سابق صدر پرویز مشرف کے استعفے کے بعد قائم مقام صدر کے عہدے پر بھی براجمان رہے۔ اس سے قبل ان کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو بھی پی ٹی آئی کو جوائن کر چکی ہیں۔