اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کے معاملے پر احتساب عدالت نے وقت بڑھانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ سپریم کورٹ میں آج درخواست پر سماعت ہو گی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا 9 جون کو وقت ختم ہو رہا ہے، گواہ ابھی باقی ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل جاری ہیں، العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا پر جرح جاری ہے، العزیزیہ میں تفتیشی افسر کا بیان بھی قلمبند ہونا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نیب ریفرنسز کا فیصلہ 9 جون تک نہیں ہو سکتا، وقت بڑھایا جائے۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز پر اس سے پہلے 2 بار وقت بڑھایا تھا، عدالت نے 6 ماہ میں نیب ریفرنسز پر فیصلے کا حکم دیا تھا۔