اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو ایک بار پھر خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ریفرنسز پر فیصلے قریب ہیں، خدشہ ہے ملزمان بیرونِ ملک نہ چلے جائیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزارتِ داخلہ کو ایک بار پھر خط لکھتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف، مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز اور ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کے خلاف ایوان فیلڈ ریفرنس آخری مرحلہ میں ہے اور فیصلہ بھی قریب ہے۔ خدشہ ہے کہ ملزمان فیصلہ کے قانونی نتائج سے بچنے کے لیے بیرونِ ملک نہ چلے جائیں، اس لیے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیئے جائیں۔