'نگران وزیر اعلی بادشاہ نہیں ہوتا، ہمارا کام شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے'

Last Updated On 16 June,2018 01:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلی بادشاہ نہیں ہوتا، ہمارا کام منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے، نگران وزیر اعلی نے کابینہ میں مزید توسیع کا عندیہ دے دیا۔

نگران وزیر اعلی پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچے جہاں ڈاکٹر حسن عسکری نے بچوں کے ہمراہ عید کا کیک کاٹا اور تحائف تقسیم کئے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نگران حکومت میں الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد تقرر اور تبادلے کئے جا رہے ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ کسی سیاسی جماعت کو ہم سے شکایت نہ ہو۔

نگران وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نگران کابینہ میں ایک دو نئے وزرا شامل ہو سکتے ہیں، 43 محکمے ہیں جو انہی وزرا کو سونپے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جو منصوبے پہلے دن سے چل رہے ہیں وہ ویسے ہی چل رہے ہیں، الیکشنز پر میڈیا کو آزادانہ کوریج کے لئے انتظامات کریں گے۔