اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف عہدے سے مستعفیٰ

Last Updated On 20 June,2018 08:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمہوریت کی مضبوطی اور شفاف انتخابات میں معاونت کیلئے بڑا فیصلہ، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے بطور اٹارنی جنرل خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعفی عام انتخابات کی وجہ سے دیا، جمہوریت کی مضبوطی اور منتقلی آئین کا جز ہے۔ اس لیے مستعفی ہوا ہوں کہ میری موجودگی سے شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹ کا تاثر نہ ملے۔ صدر مملکت میرا استعفیٰ منظور کرلیں۔

واضح رہے کہ اشتر اوصاف کو 29 مارچ 2016 میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کا عہدہ سونپا گیا تھا۔