لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور بیگم کلثوم کے صاحبزادے حسین نواز نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کی طبعیت پہلے سے زیادہ سیریس ہو چکی ہے۔
لندن میں ہارلے سٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کی بے ہوشی کی دوا بڑھا دی ہے، انھیں سیپٹی سیمیا انفکشن ہو گیا ہے، طبیعت کے پیشِ نظر آج انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔
حسین نواز کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے بارے میں ہفتے کے روز دوبارہ جائزہ لیا جائیگا۔