لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیرِاعظم نواز نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کو انفکیشن ہو گیا ہے اور وہ بخار میں مبتلا ہیں، انھیں ابھی تک ہوش میں نہیں آیا، بیماری کے سبب فی الحال الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے۔
بیگم کلثوم نواز کی حالت بہتر نہ ہو سکی، وہ لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ نواز شریف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ اللہ تعالی ان کی اہلیہ کو صحت دے اور ہمیں اس مشکل گھڑی سے نکالے، پروپیگنڈا کرنے والے کرتے رہیں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی میڈیا میں بھی نواز شریف کی مبینہ کرپشن کی داستانیں شائع
نواز شریف نے برطانوی اخبار کی خبر کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔ مسلم لیگ کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر مسلسل اہلیہ کی طبعیت کاجائزہ لے رہے ہیں، ایک ایک منٹ کی نگہداشت ہو رہی ہے۔