کالا باغ ڈیم کا مسئلہ اتنا سادہ نہیں، ڈیم کا نام پاکستان ڈیم رکھ لیں: سپریم کورٹ

Last Updated On 27 June,2018 11:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس کا کہنا ہے کالا باغ ڈیم کا مسئلہ اتنا سادہ نہیں، ڈیم کا نام پاکستان ڈیم رکھ لیں، اگر پاکستان ڈیم نہیں بنائے گا تو پانچ سال بعد پانی کی صورتحال کیا ہوگی ؟۔

سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق چیرمین واپڈا شمس الملک نے عدالت کو بتایا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں ڈیم بنانا چیف جسٹس کا کام نہیں، چیف جسٹس کے علاوہ کوئی اور انصاف نہیں کرسکتا، دنیا میں 46 ہزار ڈیم تعمیر ہو چکے ہیں، چین میں 22 ہزار ڈیم بنائے گئے ہیں، چین کا ایک ڈیم 30 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے، بھارت 4500 ڈیم تعمیر کرچکا ہے۔

چیف جسس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ چاروں بھائیوں کو ڈیمز کی تعمیر کیلئے قربانی دینا ہوگی، شمس الملک ہم نے پانی کے مسئلے کو حل کرنا ہے، ڈیمزپاکستان کی بقا کے لیے نہایت ضروری ہیں، کالا باغ ڈیم نہ بنا تو خیبرپختونخوا زمین کو پانی نہیں مل سکے گا، ہمیں ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔