این اے 53 اسلام آباد: عمران خان کی الیکشن ٹربیونل میں حاضری

Last Updated On 27 June,2018 11:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپیلٹ ٹربیونل میں پیش ہو کر نامزدگی فارم کی شق این پرُ کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم اپیلیٹ ٹریبونل میں جسٹس محسن اختر کیانی کے سامنے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیش ہو کر کاغذات نامزدگی فارم کی شق این پر کر دی۔ چیئرمین تحریک انصاف شق این پر کر کے اسلام آباد ہا ئی کورٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر عمران خان سے صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ فارم کی شق این میں کیا لکھا تو جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں نے لکھا ہے کہ میں نے شوکت خانم ہسپتال بنایا، میں نے نمل یونیورسٹی بنائی، عوام کو آئینی حقوق کی جدوجہد کرنے کا شعور دیا۔

یاد رہے اسلام آباد کے اپیلٹ ٹربیونل نے نامکمل کاغذاتِ نامزدگی پر عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ عمران خان نے کاغذاتِ نامزدگی میں حلقے کے لیے خدمات سے متعلق کالم  این  خالی چھوڑ دیا تھا جس پر ریٹرننگ افسر نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دئیے۔ اپیل کی سماعت کرتے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے شاہد خاقان عباسی کی طرح عمران خان بھی خود پیش ہو کر خالی کالم پُر کریں۔