کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے کاغذات نامزدگی اپیلٹ ٹربیونل دو مقدمات کے باعث مسترد کر دئیے، سردار یار محمد رند کا فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اپیلٹ ٹریبونل میں سردار یار محمد رند کی آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔ ٹریبونل نے پی ٹی ائی کے صوبائی صدر سے متعلق آر او کے فیصلے کو برقرار رکهتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔
یار محمد رند کے کاغذات نامزدگی سال 2017 میں ڈھاڈر تھانے میں قتل اور جعلی ڈگری کیس کے باعث مسترد کئے گئے۔ سردار یار محمد رند بلوچستان کے قومی اسمبلی کی نشست این اے 260 اور پی بی 17 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔ پارٹی کی جانب سے فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا پے جبکہ سردار یار محمد رند بیٹے سردار خان محمد رند کو ٹریبونل نے آر اوز کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی فہرست میں نام شامل کرنے کا حکم دے دیا۔