ہنی شہزادی تحریکِ انصاف کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی

Last Updated On 26 June,2018 05:32 pm

لاہور: (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ہنی شہزادی عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے اور میں نے ان کی انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ہنی شہزادی نے کچھ عرصہ قبل ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ ہنی شہزادی نے اعلان کیا کہ تھا وہ اب پی ٹی آئی کی سپورٹر اور ووٹر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی لاہور کی تقریر نے مجھے بے حد متاثر کیا، ان کا ویژن صاف ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ہنی شہزادی نے اعلان کیا تھا کہ میں بحیثیت پاکستانی انہیں ہر طرح کی سپورٹ کروں گی۔ اگر مجھے پی ٹی آئی کی طرف سے کلچرل ونگ کی ذمہ داری سونپی گئی تو میں احسن طریقے سے نبھاؤں گی۔