راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے میں ہونیوالی تبدیلیوں اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ الیکشن جیسے قومی فریضے کو ذمے داری سے ادا کیا جائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیسے قومی فریضے کو بھرپور ذمہ داری سے ادا کیا جائے۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے پاک فوج کی معاونت، آپریشن ردالفساد کے دوران دہشتگردوں سے آزاد کروائے گئے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ خطے میں ہونے والی تبدیلیوں, سکیورٹی صورتحال اور ملکی استحکام کیلئے جاری کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔