لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال سکینڈل میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور نجی کمپنی کے مالک شاہد سمیت دیگر ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے تمام ملزموں کو 13 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
احتساب عدالت کے حج سید نجم الحسن کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج چوہدری منیر نے اشیانہ اقبال سکینڈل میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر ملزموں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ پراسیکوٹر نے دلائل دیئے کہ تمام ملزموں پر آشیانہ اقبال کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے جبکہ نیب کی تمام ملزموں کے خلاف 3 ہزار صفحات پر مشتمل ریفرنس بھی دائر کیا جا چکا ہے۔
پراسیکوٹر نے مزید کہا کہ نیب کی جانب سے دائر کیے جانے والے ریفرنس میں احد چیمہ کے علاوہ دیگر ملزموں میں نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق، چیف انجیر ایل ڈی اے اسرار سعید، بلال قدوائی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایل ڈی سی امیتاز حیدر، سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی عارف مجید بٹ کو نامزد کیا گیا ہے، تمام ملزموں پر آشیانہ اقبال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے دلائل مکمل ہونے پر احد چیمہ سمیت دیگر ملزموں کے جوڈیشنل ریمانڈ میں 13 جولائی تک توسیع کر دی۔