جسٹس شوکت کے الزامات، پاک فوج کی سپریم کورٹ سے نوٹس کی اپیل

Last Updated On 23 July,2018 09:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے تقریر کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، دوسری جانب پاک فوج نے چیف جسٹس پاکستان سے جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے ریاستی اداروں پر الزامات کے خلاف نوٹس لینے کی درخواست کر دی۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کا سخت نوٹس لیا ہے اور پیمرا سے جسٹس شوکت عزیز کی تقریر سے متعلق ریکارڈ فوری طلب کیا ہے۔

 

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج نے ریاستی اداروں پر انتہائی سنگین الزام لگائے، ان ریاستی اداروں میں عدلیہ اور خفیہ ایجنسی بھی شامل ہے، چیف جسٹس سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ لگائے گئے الزامات سے متعلق مناسب کارروائی کرے۔