راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ خود کش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انتہائی باصلاحیت سیاستدان سراج رئیسانی کو کھو دیا۔
COAS condemns heinous terrorist attk in Mashtung. Grieved on loss of precious lives. Pak lost a highly devoted & capable politician Siraj Raisani. Attempts of inimical forces to derail important democratic activity shall not succeed. United we all Pakistanis shall IA defeat them.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 13, 2018
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ خود کش حملے میں سراج رئیسانی سمیت تمام جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت، افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار بھی کیا۔