لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کا حق قوم نے ہمیں دیا ہے، اپنے مینڈیٹ پر پورا پہرہ دیں گے۔
ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بدترین دھاندلی کے باوجود اتنی سیٹیں ملنا معجزے سے کم نہیں، دوبارہ گنتی والے حلقوں میں ن لیگ جیت رہی ہے۔ پنجاب میں حکومت بنانے کا حق قوم نے ہمیں دیا ہے، اپنے مینڈیٹ پر پورا پہرہ دیں گے۔