کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ اور ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ انتخابات پرشدید تحفظات ہیں، نتائج ابھی تک مکمل نہیں ہوئے۔ الیکشن ایک پارٹی کو جتوانے کیلئے کراوئے گئے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ اور ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ پشاور سے کراچی تک نتائج کو مینیج کیا گیا، ہزاروں کلپس موجود ہیں جن میں کاؤنٹنگ کو ڈکٹیٹ کیا گیا۔ انتخابات پر شدید تحفظات ہیں۔ ایک جماعت کو جتوانے کیلئے الیکشن کرائے گئے۔ اپنی زندگی میں ایسے الیکشن نہیں دیکھے۔