لاہور: (دنیا نیوز) نواز شریف کی والدہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں، شریف میڈیکل سٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے نواز شریف کی والدہ کا معائنہ کیا۔
دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی والدہ علیل ہو گئی ہیں، وہ دل کے عارض میں مبتلا ہینں۔ شریف میڈیکل سٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے نواز شریف کی والدہ کا معائنہ کیا۔
یاد رہے کہ نواز شریف کی والدہ شمیم اختر نے اپنے بیٹے کی گرفتاری سے قبل کہا تھا کہ اگر انھیں گرفتار کیا گیا تو وہ بھی ان کے ساتھ ہی جیل جائیں گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کا بیٹا بے قصور ہے۔
میرے بچوں کو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے کی سزا دی جارہی ہے. اگر انہیں جیل بھیجا گیاتو میں بھی انکے ساتھ جاوں گی pic.twitter.com/VnjwMUE0Z4
— PML(N) (@pmln_org) July 12, 2018